محکمہ بلدیات پنجاب نے تمام بلدیاتی اداروں سے زیر التواء ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔چیف افسران اور شعبہ پلاننگ کے سربراہان سے اس حوالے سے مکمل ڈیٹا پی ایم ڈی ایف سی کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جس میں لوکل گورنمنٹ کا نام،ہاؤسنگ سکیم یا لینڈ سب ڈویژن کا نام،مالک،ڈویلپر،سپانسر کا نام و پتہ،سکیم کا رقبہ،درخواست جمع کروانے کی تاریخ،پی پی پی یا سکروٹنی فیس کی تفصیلات، چالان نمبر،تاریخ،التواء کی وجوہات، سکیم پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2022 کے پلاننگ معیارات پر پورا اترتی ہے یا ہاں یانہیں میں جواب اور نہیں کی صورت میں کون سے معیارات پورے نہیں ہوتے تفصیلات شامل ہیں۔

پنجاب کی میونسپل کارپوریشنز،ضلع کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کو مراسلہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2022 کے نافذ ہونے سے پہلے جمع کروائے گئے کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔واضع رہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے پاس ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنوں کی منظوری کے اختیارات ہی نہیں ہیں جو سلب کر کے ایل ڈی اے کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔





