وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے حصول کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ سے بیشتر منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کے متاثرین کو این ایچ اے کی جانب سے زمینوں کے معاوضوں کی مدمیں دی جانے والی رقم دیا جائے اور زمنیوں کے معاوضوں کی مد میں درکار مزید رقم کیلئے این ایچ اے کو مراسلہ تحریر کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو بھی ہدایت کی کہ عطاء آباد پاور پروجیکٹ کے حوالے سے زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے سفارشات آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس منصوبے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ داریل تانگیر ایکسپریس وے کیلئے درکار زمینوں کے حوالے سے جلد سیکشن 4 کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایت کی کہ شاہراہ نگر پر جاری کام تیز کرنے کیلئے این ایل سی اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو مراسلہ لکھیں۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
7 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


