وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کی ٹیپا آفس آمد،ٹیپا اور ٹریفک پولیس شہر میں حادثات کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں،بلال یاسین

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی ٹیپا آفس آمد کے موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے محکمانہ کارکردگی و امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ٹیپا نے وزیر ہاؤسنگ کو شہر میں ٹریفک روانی مزید بہتر بنانے بارے اقدامات بارے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔وزیر ہاؤسنگ کو ٹیپا کے مختلف مقامات سے سڑکوں کی کشادگی اور ری ماڈلنگ بارے تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹیپا کے انفورسمنٹ ونگ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ٹیپا افسران کو شہر میں غیر قانونی سائن بورڈز کیخلاف مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے پیڈسٹرین برج بنانے بارے تجاویز تیار کی جائیں،ٹیپا اور ٹریفک پولیس شہر میں حادثات کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں, وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سڑکوں پر فٹ پاتھ اور بائیکس لین کیلئے جگہیں مختص کرنے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں ، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر یوٹرنز کی نشاندھی کی جائے گی، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے داتا دربار ماسٹر پلان بارے ٹیپا افسران کو تجاویز دینے کی ہدایت کی، بڑھتے ٹریفک مسائل پر بروقت قابو پانا ازحد ضروری ہے ۔

جواب دیں

Back to top button