ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تھیٹر سیل، پنجابی تھیٹر میں لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ڈرامہ جاری تھا

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر عدنان بشیر وڑائچ نے ایس او پیز خلاف ورزی پر تھیٹر سیل کر دیا. پنجابی تھیٹر میں لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ڈرامہ جاری تھا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تھیٹرز سیل کیا. اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈنے کہا کہ لائسنس کی معیاد ختم ہونے پر پنجابی تھیٹر سیل کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ متعدد نوٹسز اور وارننگز کے باوجود خلاف ورزی پر پنجابی تھیٹر سیل کیا. اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈ عدنان بشیر نے کہا کہ تھیٹر کو ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی.

جواب دیں

Back to top button