سول ڈیفنس پنجاب کا بم ڈسپوزل عملے کیلئے تربیتی سیشن،16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز کی تربیتی سیشن میں شرکت

سول ڈیفنس پنجاب نے بم ڈسپوزل عملے کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ 16 اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرز نے تربیتی سیشن میں شرکت کی۔ بم ڈسپوزل عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے جدید تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے جدید آلات اور 16 اضلاع کیلئے بم ڈسپوزل گاڑیاں اور جدید آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ سول ڈیفنس میں بم ڈسپوزل آلات کے استعمال کی تربیت بھی دی گئی ہے۔ مختلف اضلاع سے بم ڈسپوزل کمانڈرز اور تکنیکی ماہرین نے سیشن میں شرکت کی۔ اطالوی ماہر کی زیر نگرانی بم ڈسپوزل عملے کی خصوصی تربیت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، جناب ضمیر حسن نے تربیتی سیشن میں شرکت کی. ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button