ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پرعمل پیرا،اسسٹنٹ کمشنرز متحرک

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ٹف ٹائلز لگانے کے کام کا معائنہ کیا 25 جنوری تک تکمیل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی نے نیسپاک ٹیم کے ہمراہ یو سیز 241، 251، 243 اور 250 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے جاتی عمرہ روڈ پر یو سی 270 میں سیوریج سکیم کا معائنہ کیا پانچ ماہ میں تکمیل متوقع ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے یو سیز 40 اور 154 میں جنوری میں شروع ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے واسا حکام کے ہمراہ یو سی 152 کا تفصیلی دورہ کیا اور سیوریج کے موجودہ مسائل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود نے یو سیز 77 اور 100 میں ایم سی ایل کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے یو سی 93 میں واسا کے زیر نگرانی ٹرنک سیور لائن بچھانے کے کام کا معائنہ کیا اور تین ہفتوں میں تکمیل متوقع ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے نیسپاک اور ایکس ای این واسا کے ساتھ ایم سی ایل سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے نیسپاک ٹیم کے ہمراہ یو سیز 247، 248 اور 250 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button