*سنٹرل کنٹرول روم کے قیام سے ٹاؤن پلاننگ اور میٹرو پولیٹن ونگ میں ڈیجٹلائزیشن کا نیا دور شروع ہوگا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی سیکنڈ شفٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں موصول کی گئی درخواستوں کی پراسیسنگ کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اور ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ریحان اطہر نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہاؤسنگ کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں پینڈنگ درخواستوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں موصول درخواستوں کا بروقت رسپانس یقینی بنایا جائے۔افسران اضافی اوقات میں کام کرکے پینڈنسی سو فیصد کلیئر کریں۔

شہریوں کے قیمتی وقت کا خیال رکھا جائے، بلا وجہ چکر نہ لگوائے جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ای خدمت کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے پراسس کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سنٹرل کنٹرول روم کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سنٹرل کنٹرول روم کے قیام سے ٹاؤن پلاننگ اور میٹرو پولیٹن ونگ میں ڈیجٹلائزیشن کا نیا دور شروع ہوگا۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈرون کیمروں پر مشتمل کنٹرول روم ٹاؤن پلاننگ، ہاؤسنگ اور میٹرو پولیٹن کی ورکنگ کی سرویلنس کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button