ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ،ایم ڈی واسا غفران احمد کی سکاڈا سسٹم کے حوالے سےبریفنگ

وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ،

اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے سکاڈا سسٹم کے حوالے سےبریفنگ دی۔سکاڈا سسٹم کے ذریعے جوہر ٹاؤن کے ٹیوب ویلز کی مونیٹرنگ کی جا رہی ہے. ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ

میجر ڈسپوزل اسٹیشنز کو بھی سکاڈا سسٹم اور کیمروں کی مدد سے مونیٹر کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو 29 انڈر پاسز کی جدید کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ کے حوالے سے بھی اگاہ کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا ہیڈکوارٹر میں قائم کال سنٹر کا بھی دورہ کیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے کو کال سینٹر کی ورکنگ کی بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے آگاہی دی کہ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے واسا ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔

کال سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات، بہتر سروسز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی شکایات کو ڈیجیٹل طریقے سے مانیٹر کیا جاتا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عملہ سے ورکنگ کے بارے میں استفسار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی کال سینٹر میں موصول ہونے والی شکایات کے حل کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ سروسز میں مزید بہتری لانے کے لیے شہریوں کا فیڈ بیک انتہائی اہم ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا میں جدید کال سنٹر کے قیام کو سراہا۔

جواب دیں

Back to top button