ڈریمز پراجیکٹ کے تحت آپریشن اینڈ مینٹیننس واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سسٹم پر پانچ روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔لاہور،ملتان،رحیم یار خان، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ اور سرگودھا میونسپل کارپوریشن سے انجینئرز، سب انجنیئرز اور آپریٹرز اور متعلقین نے شرکت کی۔ شرکاء کو واٹر سپلائی اور سیوریج مسائل کے حل کے لئے جدید آلات کے طریقہ استعمال، فنانشل مینجمنٹ، پروکیورمنٹ پر ٹریننگ دی گئی اس موقع پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں،حمزہ سالک پروگرام ڈائریکٹر، طلحہ زبیر ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر،ٹیم لیڈر او ڈی بی ایم علی طارق بھی مو جود تھے۔

اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈریمز حمزہ سالک کا کہنا تھا آپریشن اینڈ مینٹنس واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کا ایک ضروری حصہ ہے، اس ٹریننگ کا مقصد میونسپل کارپوریشنز کو آپریشن اینڈ مینٹیننس میں ماہر کرنا ہے تاکہ واٹر سپلائی اور سیوریج سے جڑے تمام مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔سسٹم کو انرجی ایفیشنٹ بنایا جا رہا ہے۔ ایپ سے منسلک ای واٹر سپلائی سسٹم نیز آپریشن اینڈ مینٹیننس کے واٹر میٹرز، واٹر سپلائی سسٹم کا ضروری حصہ ہیں۔ پنجاب میں سیوریج مسائل کے ساتھ ساتھ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے لئے دیرپا انفراسٹرکچر بنا یا جا رہا ہے۔ ویسٹ واٹر کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر آبپاشی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر طلحہ زبیر کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ نے جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریننگ کو ڈیزائن کیا ہے جو کہ آپریشن اور مینٹیننس میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ٹریننگ کے بعد شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے ٹریننگ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور سراہا۔شرکاء میں شیلڈز اورسرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔





