ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہوریوں کے لئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے اہم فیصلے کیے۔ پہلی بار مکینوں کو روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش پر نمایاں ریلیف دیا گیا۔ دال باریک، دال سپیشل، ماش دال دھلی ہوئی، ماش دال بغیر دھلی ہوئی، کالا چنا موٹا لوکل، کالا چنا باریک لوکل، اور بیسن کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی۔

اس اقدام کے تحت دال باریک میں 50 روپے، دال سپیشل میں 45 روپے، ماش دال دھلی ہوئی میں 30 روپے، ماش دال بغیر دھلی ہوئی میں 15 روپے، کالا چنا موٹا لوکل میں 50 روپے، کالا چنا باریک لوکل میں 50 روپے اور بیسن کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی۔ جبکہ نیو سپر باسمتی چاول کی ہول سیل قیمت 245 روپے اور ریٹیل پرائس 250 روپے مستحکم رکھی گئی۔ مسور دال امپورٹڈ کی ہول سیل قیمت 255 روپے اور ریٹیل پرائس 260 روپے برقرار رہی۔ روٹی کی قیمت 14 روپے، دودھ کی قیمت 170 روپے فی لٹر، مٹن کی قیمت 1600 روپے فی کلو اور بیف کی قیمت 800 روپے فی کلو مستحکم رکھی گئی۔ دوسری جانب مونگ دال بغیر دھلی ہوئی کی قیمت میں 45 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کی ہول سیل قیمت 380 روپے اور ریٹیل پرائس 385 روپے مقرر کی گئی۔ سفید چنا موٹا امپورٹڈ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ہول سیل قیمت 300 روپے اور ریٹیل پرائس 310 روپے مقرر کی گئی۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ایجنٹ مافیا کو مائینس کر دیا اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور عوامی خدمات میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔






