آزاد جموں و کشمیر کےبلدیاتی اداروں کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے۔
وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے مطابق پنشن کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے۔کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔






