وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر مارٹن رائزرنے پنجاب کو ماحولیات میں بہتری کے لئے موثر اقدامات پر”ریجنل چیمپئن“ قراردے دیا۔ ملاقات میں غربت کے خاتمے، آئی ٹی، انفراسٹرکچر میں مزید بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور سماجی ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں جاری ورلڈ بینک کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے اور نئے منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے عوامی فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور کہا کہ پنجاب کے پراجیکٹس ورلڈ بینک کی کنٹری پارٹنر شپ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔وفد نے ماحولیاتی بہتری اور سینی ٹیشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ضم کرنے کے اقدام کو قابل قدر قرار دیا۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ضم ہونے سے عوام کو بہتر سروسز کی فراہمی کی توقع ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے ورلڈ بینک کے اشترک کار کو سراہا اور کہا کہ تعلیم، صحت، سیاحت، ماحولیات کے پراجیکٹ میں ورلڈ بنک کی مزید معاونت کے خواہاں ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کوی عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے منسلک کر کے لئے خصوصی ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے ہیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام شروع کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت الیکٹرک بسیں، رکشہ اور بائیکس متعارف کرائیں گے۔ورلڈ بنک کے تعاون سے وہیکل انسپکشن سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بقا کا معاملہ ہے، ورلڈ بنک کی معاونت قابل قدر ہے۔ ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے ورلڈ بینک کے ساتھ اشتراک کارجاری رکھیں گے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب میں تعلیم، آئی ٹی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں قابلِ تقلید اقدامات کیے گئے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

