وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے پراجیکٹس پر پیش رفت کا بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا جائزہ،سفارشات اورتجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں 3اور 5مرلے کی سرکاری ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے22اضلاع میں 35سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 2807پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے 7اضلاع میں 9 سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 1119پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا اور فروری تک صوبے بھر میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر واضح کر دیا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیئے گئے۔2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے تحت4841گھر زیر تکمیل ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل پروزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد7لاکھ28ہزارسے بڑھ گئی۔اپنی چھت……اپنا گھرپروگرام کیلئے تقریبا4لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں۔74ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی اپنی چھت……اپنا گھر پورٹل میں جمع کرائے دی گئی جبکہ ان کے ساتھ درکار دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے80ارب روپے کی مجموعی بچت،کھدائی کر کے گڑھے کھلے چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی
21 گھنٹے ago
باون کاروباروں پر25ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگا دیا گیا
23 گھنٹے ago
اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ زوہیب ممتاز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد اقبال کی تعیناتی
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب اور چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری دیدی
3 دن ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
Related Articles
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
1 ہفتہ ago



