ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل واہگہ زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے جلو موڑ اور بھینی روڈ پر صفائی ستھرائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون عامر بٹ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے علاقے میں موجود نالہ کی صفائی کے احکامات جاری کئے. انہوں نے کہا کہ واسا حکام نالہ کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کروائیں اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی ستھرائی میں مزید بہتری لائیں، ڈی سی لاہور نے تنبیہ کی کہ صفائی ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز علی الصبح فیلڈ میں متحرک نظر آئیں. انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کوڑا کرکٹ جگہ جگہ نہ پھینکنے سے متعلق آگاہی دیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی میکانزم میں مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی نظام میں مین شاہراہوں سمیت گلی، محلوں و کوچوں کو شامل کیا جائے اور کلین مشن کی تکمیل کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لیے کاوشیں جاری ہیں.






