وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس بھی پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ انٹر چینج تعمیر ہوں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے جبکہ 21 سب وے ہوں گے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*CM Punjab says development focus extends to all 41 Punjab districts*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
2 دن ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
2 دن ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
3 دن ago




