وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہزارہ ریلی کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے احتجاج،تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کو روک کر مقامی حکومتوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیطرف سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے تحصیل حویلیاں کے بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں ہزارہ ڈویژن کی ریلی کے موقع پر ریلی کے تحصیل حویلیاں پنچنے پر تحصیل حویلیاں کے بلدیاتی نمائندوں نے تحصیل چئیرمین عزیر شیر خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کو روک کر بھرپور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے لیے نعرہ بازی بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی گاڑی سے نکل کر بلدیاتی مسائل سنے اور پڑھے۔ تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل پیش کیے جس پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے یقین دہانی کرائی کہ مقامی حکومتوں کے مسائل اسی مہینے حل کرینگے۔خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان اور تحصیل حویلیاں کے بلدیاتی نمائندوں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل حویلیاں نے خیبرپختونخوا کے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل کے لیے بھرپور آواز اٹھائے جس پر شکر گزار ہیں۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ترجمان عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر انتظار خلیل و دیگر نے تحصیل چئیرمین حویلیاں عزیر شیر خان و جملہ ممبران تحصیل حویلیاں ایبٹ آباد کی اس کاویش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اب صوبائی حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے اور مقامی حکومتوں کے مسائل فوری حل نہیں کیے، بلدیاتی نمائندوں کے ضایع شدہ چار سالوں کا ازالہ نہیں کیا گیا تو ایسے ہی احتجاج صوبہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں نظر آئینگے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
2 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
3 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
Related Articles
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
3 دن ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago



