شائقین کرکٹ کے لیے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپینز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سےسی ای او بابر صاحب کی ہدایت پر قذافی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں صفائی کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے سی او او پی سی بی سمیر احمد سید کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا، ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں سے ملاقات کی اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔دوران میچز شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 200 سے زائد ورکرز، 14 سپروائزر، 10 مکینیکل سویپرز واشرز قذافی سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی پر مامور کر دیئے گئے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ایل ڈبلیو ایم سی میچز کے دوران تماشائیوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔مزید برآں قذافی سٹیڈیم کے آؤٹر رنگ اور کرکٹ شائقین کے لیے پارکنگ اور ملحقہ سڑکوں پر بھی ورکرز کو تعینات کیا جائے گا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے قذافی سٹیڈیم، اس کے اطراف اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔






