پنجاب کے نااہل یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی وجہ سے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام ناکامی سے دوچار ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے مستحق افراد کی رجسٹریشن کے عمل میں تاخیر اور سست روی کے پیش نظر یونین کونسلز کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسلز کے دفاتر اتوار اور سرکاری تعطیلات کے دوران بھی کھلے رہیں گے۔پنجاب میں مستحق اور غریب عوام کو حکومتی ریلیف کے پیکجز تک سو فیصد رسائی کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر پی ایس ای آر کے تحت رجسٹریشن 15 فروری تک مکمل کرنے کا ٹاسک ہے۔جس کے لئے مساجد میں اعلانات، روزانہ یونین کونسلز کو 50 افراد کی رجسٹریشن کو ہدف دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں صورتحال تشویشناک ہے جہاں رجسٹریشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔یونین کونسلز کے سیکریٹریز اور انٹرنیز میں کوآرڈینیشن اور تجربہ کا فقدان ہے۔بیشتر یونین کونسلز میں نہ سہولیات ہیں نہ ہی عملہ تربیت یافتہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے لاہور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ سی ڈی عمر بشیر کی سرزنش بھی کی۔اور پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے عمل میں لاہور کی انتہائی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی طرف سے وارننگ دی گئی ہے کہ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت یونین کونسلز کے عملہ کے خلاف کارروائی ہوگی جو مطلوبہ اہداف پورے نہیں کریں گے۔واضع رہے کہ صرف اس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ شہری ہی حکومتی ریلیف پیکجز بالخصوص رمضان المبارک میں امدادی سامان اور راشن کے اہل ہونگے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،سپیشئل پلاننگ اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ
1 دن ago
پنجاب کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری،بلدیاتی انتخابات رمضان المبارک کے بعد متوقع،وزیر بلدیات
1 دن ago
ڈی جی پی ڈبلیو سی اے اور فرانسیسی سفیر نے اندرونِ لاہور میں بحال شدہ روشنائی گیٹ پریسبیٹیرین چرچ کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس
4 دن ago





