سابق مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمدحسان کی جامعہ نعیمیہ آمد، علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے تفصیلی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے بیٹے حافظ محمدعبداللہ نعیمی کی شاد ی کی مبارکباد دی
سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمدحسان نے جامعہ نعیمیہ کادورہ کی، جہاں پرانہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی سے ملاقات کی،علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمدعبداللہ نعیمی کی شاد ی کی مبارکباد دی اورنوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ ان موقع پرسینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمدحسان نے نعیمی خاندان کی تعلیمی اوردینی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ نعیمی خاندان کی دین اورتعلیم سے وابستگی قابل تحسین ہے۔جامعہ نعیمیہ کامعاشرے میں دین اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے کردار قابل قدر ہیں۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ نعیمیہ دینی تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کو عصری علوم سے بھی آراستہ کررہاہے۔اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمدحسان کوعمرہ شریف کی ادائیگی اورزیارت حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباددی۔






