لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی نگرانی میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ کام مقررہ معیار اور وقت کے مطابق ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سیلم آسی نے یو سی 241، 247 اور 248 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ڈیٹا اپ لوڈ کی نگرانی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود نے ایل ڈی پی پر ایک میٹنگ کی جس میں ایم سی ایل اور واسا کی اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایک ٹھیکیدار کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ریڈ ٹائل کا معیار ناقص پایا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود نے نئے ٹائل لگانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نے کشمیری گھاٹی کا دورہ کیا جہاں آئندہ ہفتے پی سی سی کا کام شروع ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے یو سی 153 کا دورہ کیا جہاں سڑکوں پر کام جاری ہے۔ ایک سڑک پر واسا کی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کام رکا ہوا تھا، جس کا مسئلہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے حل کروا دیا۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی پی کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔






