وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ وزیراعلٰی مریم نواز کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کے تحت 3040 کچی گلیوں کو پختہ کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 2580 گلیوں کو ٹائل ورک کے ساتھ خوشنما بنانے پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ سیوریج، ڈرین کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی بھی بحالی ہو رہی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا، ایم ڈی واسا سید غفران احمد، نیسپاک کے افسروں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی پی فیز ون تکمیل کے قریب پہنچنا قابل ستائش ہے۔ عمدہ ٹیم ورک کے باعث اہداف کا بروقت حصول یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بارشوں کے باعث کام میں پیدا ہونے والا تعطل دور کیا جائے۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی پی کی تکمیل کے لئے رفتار تیز کی جائے۔ جہاں ضروری ہو وہاں دوسری شفٹ کیلئے کنٹریکٹرز سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ واسا نے جہاں سیوریج بچھا دیا ہے ایم سی ایل وہ گلیاں ٹیک اوور کر کے اپنا کام مکمل کرے۔ پہلی بار گلیوں کے سائز کے مطابق ٹائلوں کے رنگوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ خوشنما رنگدار گلیوں کی تعمیر سے لاہور کا خوبصورت چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا کے مشہور شہروں کی طرح لاہور کو پرکشش سیاحتی مرکز بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی پی فیز ٹو کے تحت علامہ اقبال، واہگہ، عزیز بھٹی زون میں کام شروع ہوگیا ہے۔ فیز ٹو کی 138 سکیموں میں سے 130 کا ورک ایوارڈ کر دیا گیا ہے۔ ان میں اقبال زون کی 73، واہگہ 44 اور عزیز بھٹی زون کی 21 سکیمیں شامل ہیں۔ وزیر بلدیات نے زور دیا کہ ٹائم لائن کے مطابق ایل ڈی پی کی تکمیل تمام محکموں کی ذمہ داری ہے۔ فیز ٹو تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔ کنٹریکٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز ورک سائٹس کے مسلسل دورے کریں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ایل ڈی پی کے منفرد ماڈل کو پورے پنجاب میں توسیع دیں گے۔ وزیراعلی کی جانب سے جاری ہدایات پر ہر مرحلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیراعلٰی مریم نواز کیلئے پریذنٹیشن کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ وزیر بلدیات نے بعض زونز میں سب انجنیئرز کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
Read Next
2 دن ago
نو دیہات کو مثالی بنانے کا کام مکمل کر لیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
*سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس*
4 دن ago
پی ڈی پی:51 شہروں میں 87 انڈرگراؤنڈ ٹینک مکمل،اضافی ٹینکس بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
5 دن ago
کسی جگہ مشینری کی کمی ہے تو سیکرٹری بلدیات کے نوٹس میں لایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا چیف افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں خطاب
1 ہفتہ ago
شدید بارشوں کے دوران صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا گوجرانوالہ کا دورہ
Related Articles
ڈسکہ شہر کے بازار محلے گلیاں اور سڑکوں پر موجود بارش کے پانی نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔
1 ہفتہ ago
نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نائٹ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے
1 ہفتہ ago
*پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں تعیناتی کے طریقہ کار اور مالی معاملات کی منظوری دے دی گئی*
1 ہفتہ ago
سُتھرا پنجاب: یونین کونسلز میں بیٹ سسٹم پر 92 فیصد عملدرآمد، 20 میونسپل کمیٹیز کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل
1 ہفتہ ago

