ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی قیادت میں کے ایم سی کے زیر اہتمام پہلگام واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے، یکطرفہ اقدامات کی مذمت اور افواج پاکستان سے اظہار ِیکجہتی کیلئے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی سے بھرپور ریلی کا نکالی گئی۔

ریلی میں کے ایم سی افسران و ملازمین،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ریلی میں پہلگام واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کی سازش کی شدید مذمت کی گئی ۔شرکاء ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا ریلی کے موقع پر خطاب میں مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے یکجا ہے اور دشمنوں کی ہر چال کو سمجھتی ہے۔پاکستان امن کا داعی ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دے چکا ہے۔کسی بھی ملک یا تنظیم کی جانب سے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوششیں دراصل ہماری ترقی اور استحکام کے خلاف سازشیں ہیں۔ریلی میں شریک افراد نے افواج پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنے اداروں اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائے۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج پر فخر کرتی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے۔






