*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آزاد کشمیر میں حکومت پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔نوٹیفکیشن*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آزاد کشمیر میں حکومت پنجاب کی نمائندگی کریں گے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوہالہ باغ میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی،اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور باہمی رشتے پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے،اس حوالے سے وزیر ہاؤسنگ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اپنے بھائیوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی، بھارتی ظلم و ستم دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے، اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور نسل کشی پر نوٹس لینا چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button