گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلی کمیونیٹی کے 49 ویں امام،روحانی پیشوا مولانا شاہ کریم الحسینی ،آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیتی پیغام میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ پرنس کریم آزغا خان کی زندگی ایثار، محبت، اور بے لوث خدمت کی مثال تھی۔ گلگت بلتستان میں کی تعمیر و ترقی میں ان کا بڑا کردار ہے انہوں نے علم، تعلیم، صحت، اور فلاح و بہبود کے چراغ جلائے، اندھیروں میں امید کی کرن بنے، اور ہر لمحہ مسلمانوں اور پوری دنیا کواتحاد، برداشت، اور انسانیت کی اعلیٰ اقدار سکھاتے رہے۔ ان کی رہنمائی صرف ان کے اپنے مریدوں کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے تھی انہوں نے ہمیشہ امن، رواداری، اور عزتِ نفس کا پیغام ہر انسان تک پہنچایا۔یہی وجہ ہے آج پوری دنیا سوگوار ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ مولا نا چاہ کریم الحیسنی نے دنیا کے گوشہ و کنار میں انسایت کی خدمت کی اور پوری دنیا کو درس کیا کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم کام ہے ، گلگت بلتستان میں ہر شعبے میں آغا خان چہارم کی خدمات ہیں خاص کر تعلیم ، صحت اور غربت ذدہ علاقوں میں ہنر مند افراد تیار کرلے انہیں اہنے پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے نہ صرف کام کیا بلکہ ایک خوبصورت سوچ ہمیں دیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گلگت بلتستان کے اسماعیلی بہن بھائیوں کو بالخصوص اور انسانیت کی خدمت کی سوچ رکھنے والوں کو بالعموم تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
1 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
1 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
4 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
5 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
6 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


