وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا پرنس کریم آغاخان کی وفات پر صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور حکومت گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغاخان کی وفات پر صوبے میں تین روزہ (5سے7فروری تک) سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صوبے کے تمام سرکاری عمارات پر تین دنوں کے لیے پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیر اعلی نے ہزہائنس کی وفات پر صوبے میں 6 فروری کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر تمام سرکاری تقریبات کو سادگی سے سرانجام دینگے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزیر اعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت خصوصی طور پر گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں سمیت ہمارے ثقافتی ورثے کی تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پرنس کریم آغاخان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسکو پر کرنا ممکن نہیں۔ وزیر اعلی پرنس کریم آغاخان کے غمزدہ خاندان اور مریدوں سمیت دنیا بھر میں انکے چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں سوگواروں کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلی نے ہزہائنس کی بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button