یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، ریلیاں، تقاریب اور اجتماعات کا انعقاد کرتے ہوۓ اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا اور بھارتی تسلط کی مخالفت کرتا رہے گا۔ کراچی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہونے والی ریلی اور بعد از منعقدہ مرکزی تقریب وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی اور کہا کہ “جاگرافیائی حقائق کے تحت کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، سالوں کے جبر اور لالچی ہتھکنڈوں کے باوجود بھارت آج تک کشمیریوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکا کیوں کہ وہاں کے عوام بھارتی تسلط کو ماننے سے انکار کرتے ہوۓ آ رہے ہیں”، اس موقع پر منعقدہ ریلی میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نجمی عالم، آزاد کشمیر سے آئے ہوئے حریت رہنما سید محمد نسیم یوسف بخاری، کمشنر کراچی، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے آغاز میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور یکجہتی کے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں” جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نے کہا کہ “پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔” انہوں نے کہا کہ “کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج کے دن کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوموں کے ساتھ اپنی حمایت کی تجدید کرتےہیں۔“ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ “قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے وزیر خارجہ بننے سے پہلے دور طالب علمی میں قائد اعظم کو خط لکھ کر کشمیر کے حوالے سے اس وقت کے صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ کی انڈیا کی حمایت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، انہیں زندگی میں جب بھی موقع ملا انہوں نے کشمیر کی کبھی بھی حمایت نہیں چھوڑی” صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت بھول چکا ہے کہ جبر سے وہ کبھی بھی کشمیر حاصل نہیں کرسکتا، اس موقع پر ر اپنے خطاب میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر سطح پر کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، “ہم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہر حوالے سے تجدید کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر سے آئے ہوئے حریت رہنما سید محمد نسیم یوسف بخاری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ “ریاست جموں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ رشتہ کلمہ و قائد اعظم کے فرمان کی بنیاد پر ہے، لوگوں نے مرنا پسند کیا پر انڈیا کو کبھی تسلیم نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چھ لاکھ کشمیری جان دے چکے ہیں، انڈیا نہ طاقت نہ لالچ کے بنیاد پر کشمیر حاصل کر سکا ہے نہ کر سکے گا۔” اس موقع پر شہداء کو خراج عقید پیش کیا گیا، جبکہ خصوصی دعائیں کا اہتمام کرتے ہوۓ شہداء کی درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کی دعا کی گئی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
2 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
3 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
Related Articles
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
6 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
6 دن ago




