پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 63 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی 5 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 39 ارب 73کروڑ 2لاکھ 95ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بہاولپور میں بہاولپور تا جھانگرہ شرقی انٹر چینج روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 59کروڑ 45لاکھ 50ہزار روپے، خانیوال میں میاں چنوں تا عبدالحکیم انٹر چینج برآستہ تلمبہ روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 3کروڑ 92لاکھ 84ہزار روپے، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں کوٹ سرور کے مقام پر گوجرانوالہ تا M-2 انٹرچینج برآستہ حافظ آباد روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 13ارب 28کروڑ 81لاکھ 47ہزار روپے، خوشاب میں سرگودھا -خوشاب – میانوالی روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 11ارب 80کروڑ 65لاکھ 16ہزار روپے اور سیالکوٹ، نارووال میں سیالکوٹ کینٹ تا جسر گیریژن روڈ کی کشادگی و بہتری (ترمیمی) کیلئے 7 ارب 5کروڑ 89لاکھ 45
ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔






