ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی حدود میں پہلی مرتبہ پختہ تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، پیر عادل دری ڈھولے والی،کالا کالونی، کالا شہر سمیت متعدد علاقے کلیئر، آپریشن جاری ہے،چیف آفیسر جواد الحسن گوندل

ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان میں عارضی اور پختہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن سینکڑوں تجاوزات کا صفایا،سرکاری اراضی واگذار کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پراور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تیمور عثمان اور چیف افسر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان جواد الحسن گوندل نے ضلع کونسل کی حدود پیرعادل

دری ڈھولے والی۔کالا کالونی اور کالا شہر میں بھاری مشینری کے ساتھ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا بے شمار پختہ تجاوزات کو مسمار کیا گیا کافی سارے رستوں کو کھولا گیا جو کافی عرصے سے تجاوزات مافیا نے بند کر رکھے تھے دوران آپریشن کئی جگہوں پر انتظامی افسران اور تجاوزات مافیا کے درمیان بحث و مباحثہ بھی چلتا رہا جس کے نتیجے میں تھانہ کالا میں ایف ائی ار کا اندراج بھی کروا دیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی سربراہی میں اپریشنل ٹیم اے سی ڈی جی خان اور سی ای او ضلع کونسل ڈی جی خان نے 30 سال کے بعد ضلع کونسل کی حدود میں یہ اپریشن کیا ہے مشکل علاقہ جات ہیں مشکل ترین اپریشن تھا عوام نے اس پر سانس لیا ہے اور وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کو ڈھیروں دعائیں دی ہیں ۔چیف آفیسر ضلع کونسل ڈی جی خان جواد الحسن گوندل نے بتایا ہے کہ اپریشن تاحال جاری ہے جب تک تجاوزات مافیا اپنی اصل جگہ پر نہیں چلا جاتا تب تک ان کے خلاف بھرپور اپریشن جاری رہے گا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی جانب سے آپریشن میں مثالی تعاون کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button