ایل ڈبلیو ایم سی کی لینڈ فل سائٹ محمود بوٹی پر ری ہیبلیٹیشن کا کام جاری ہے۔لینڈ فل سائٹ پربحالی کا45 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔سیکرٹری انرجی ڈاکٹر نعیم رؤف نے سی ای او بابر صاحب دین کے ہمراہ محمود بوٹی لینڈ فل سائٹ،کمپوسٹ پلانٹ اور لکھو ڈیر لینڈفل سائٹ کا دورہ کیا۔

محمود بوٹی ری ہیبلیٹیشن پراجیکٹ اورکمپوسٹ پلانٹ کی ورکنگ ایفیشنسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ذرائع کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر 50 میگا واٹ ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ لگائے گا۔ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ ایڈوانس اسٹیج میں داخل ہو چکا ہے۔انرجی ڈیپارٹمنٹ فرمز کی پری کوالیفیکیشن مکمل کر چکا ہے، جلد ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا محمود بوٹی پر ری ہیبلیٹیشن پراجیکٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی روڈا کے تعاون سے اپنی نوعیت کا پہلا اربن فارسٹ اور سولر پارک کا پراجیکٹ لگا رہی ہے۔جولائی 2025 تک فیز ون اور دسمبر 2025 تک فیز ٹو کی ورکنگ مکمل کر لی جائے گی۔ محمود بوٹی ری ہیبلیٹیشن پراجیکٹ اورکمپوسٹ پلانٹ کی ورکنگ ایفیشنسی کا جائزہ لینے کے لیے ثانیہ اویس ایم ڈی پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ بورڈ، عدنان مدثر، سی ای او پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی،عامر شہزاد بٹ، ڈائریکٹر رینیو ایبل انرجی بھی دورے میں شامل تھے۔






