کلین لاہور مشن اور مونسپل سروسز میں بہتری کے لیے ڈی سی لاہور فیلڈ میں ازخود متحرک ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی کے مختلف مقامات کے دورے کیے.؛ انہوں نے شاہدرہ جی ٹی روڈ کے اطراف میں ماڈل کارٹس کا معائنہ کیا.

اسسٹنٹ کمشنر راوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی روڈ سروس لین پر 60 ماڈل کارٹس موجود ہیں. ڈی سی لاہور نے ہدایات کیں کہ سروس لین بند نہ ہو اور ریڑھیوں کو منظم انداز میں لگوایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ذریعہ معاش میں بہتری کے لئے ریڑھی بانوں میں مفت ماڈل کارٹس تقسیم کی جائیں. انہوں نے کہا کہ ماڈل کارٹس کا مقصد سڑک کناروں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مین شاہراہوں سے تجاوزات ختم ہوں گی تو ٹریفک روانی بہتر ہو گی اور کہا کہ تجاوزات و غیر قانونی قابضین سے جگہ کو واگزار کروایا جائے. ڈی سی لاہور نے بیگم کوٹ، پھول منڈی اور اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز علی الصبح فیلڈ میں متحرک نظر آئیں اور گندگی کے ڈھیر دکھائی دینے پر فی الفور کلئیر کریں. ڈی سی لاہور نے تنبیہہ کی کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی میکانزم کی صورتحال کو ازخود مانیٹر کریں اور صفائی و سیوریج نظام میں مزید بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں. انہوں نے کہا کہ صفائی معاملات میں ہرگز کوتاہی نہ برتیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے نہ کہ تعفن زدہ. انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ملکر صفائی و سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے کام کریں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لیے پرعزم ہیں.






