ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل واہگہ زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے. بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینال روڈ تا عمر خان روڈ و مناواں گاؤں میں صفائی ستھرائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون محمد عامر بٹ و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلین مشن کے تحت مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے.

ڈی سی لاہور نے تنبیہہ کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی و واسا حکام سیوریج و صفائی نظام کو برقرار رکھیں. انہوں نے کہا کہ گندگی و کوڑا کے ڈھیر اٹھوانے کے بعد دوبارہ سے اسی مقام پر گندگی جمع نہ ہو مانیٹرنگ کی جائے. ڈی سی لاہور نے مکینوں سے درپیش مسائل پر گفتگو کی اور مناواں گاؤں کی گلیوں و محلوں میں جا کر سیوریج و صفائی کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام مناواں گاؤں میں سیوریج و صفائی کے بہترین انتظامات کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مکینوں کو گندگی و آلودگی سے پاک و صاف ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے. ڈی سی لاہور نے واضع ہدایات کیں کہ مستقل و عارضی تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں، تجاوزات مافیا کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ بینرز واسٹریمرز، اسٹیکرز و فلیکسَز کو اترایا جائے اور کسی بھی پوائنٹ پر نہ رہنے دئیے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے کے لئے کاوشیں جاری رکھی جائیں.






