*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کاچیئرمین واسا چودھری شہباز کے ہمراہ خیابان فردوسی روڈ سیور لائنوں کی تبدیلی کا افتتاح*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز کے ہمراہ خیابان فردوسی روڈ سیور لائنوں کی تبدیلی کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر، ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر اور ملک عرفان شفیع بھی ہمراہ تھے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 1 ارب 90 کروڑ کی لاگت سے 10 ماہ کی قلیل مدت میں پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا، شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک بوسیدہ سیور لائنوں کی تبدیلی کی جارہی ہے، متعدد بار خیابانی فردوسی روڈ پر حادثات رونما ہوچکے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پراجیکٹ کے آغاز سے متبادل روٹس اور ٹریفک روانی برقرار رکھی جائے گے، یہ سال بجلی بلوں میں ریلیف، معاشی ترقی اور عوامی ریلیف کا ہوگا،وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز نے کہا کہ ساڑھے 4 کلومیٹر میں سیور لائنوں کی تبدیلی اور سڑک کی تعمیر کی جائے گی، اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد جوہر ٹاؤن اور ملحقہ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کا درینہ مسئلہ حل ہو جائے گا،ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اور آسانی کیلئے مریم نواز کی ہدایت پر پراجیکٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، اس موقع پر علاقہ عمائدین اور مسل لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

Back to top button