کمشنر لاہور مریم خان نے شہر میں "ہینگنگ وائرز” خاتمہ پلان پر عملدرآمد جائزہ کے لئے کوئینز روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ لٹکتی و جھولتی تاروں کا خاتمہ اولین ترجیح، 5ایریاز میں آپریشنز شروع ہے۔ کمشنر لاہور نے شہر میں لٹکی تاروں کے خاتمے کے حوالے سے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا۔ قبل از فیلڈ دورہ کمشنر لاہور مریم خان نے سرکاری و نجی محکموں کے ساتھ ہینگنگ وائرز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہور نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی سٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے بعد فیلڈ آپریشنز شروع کیے جارہے ہیں، ہیگنگ وائرز کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو ٹیمیں تشکیل۔ پٹاپا، لیسکو، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ ٹیمیں ہیگنگ وائرز خاتمہ پلان پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ لیسکو، پی ٹی سی ایل اور نجی کمپنیوں کی لٹکتی و جھولتی تاروں کو ختم کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے، ٹیپا، پٹاپا، ٹیپا پلان کا جائزہ لے اور پٹاپا کے نمائندے ہر ٹیم کا حصہ ہیں، پٹاپا کی جوائنٹ ٹیموں میں شمولیت کاروبار کے تحفظ کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو مراحل پر مشتمل مکمل اپنے پلان پر عملدرآمد کرے، ہر لیسکو سب ڈویژن میں ایس ڈی او ٹیموں کو مانیٹرنگ کرینگے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ احکامات واضح ہیں بلا رکاوٹ شفاف آپریشن کلین اپ ہوگا کوئی رعایت نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز مکمل تعاون کریں آپریشن کلین اپ ہر صورت مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بے ہنگم تاروں کا خاتمہ و ٹرے فارم میں ترتیب دینا مقصد ہے، ٹرے کلمپنگ ضروری ہے رجسٹرڈ ٹیلیکام کمپنیز انڈرگراونڈ پر کام کا پلان پیش کریں، ٹیموں میں لیسکو و کمپنیز کے اہلکار تکنیکی بنیادوں پر سسٹم کو محفوظ بنائیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ شہر میں جھولتی بے ہنگم کیبلز و وائرز سیفٹی اور خوبصورتی میں رکاوٹ بنتی ہیں، شہر میں بالعموم اور کئی علاقوں میں بالخصوص لٹکتی تاریں کئی مسائل کا سبب ہیں۔
Read Next
2 دن ago
کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت جائزہ کے حوالے سے اجلاس
3 دن ago
ضلع سرگودھا میں پہلے مرحلے کے دوران 22 دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے کا عمل شروع
7 دن ago
لاہور میں 5543 انسپیکشنز، 66 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں،95 ہزارجرمانہ، 11 دکانیں سیل، 19 افراد گرفتار
1 ہفتہ ago
ڈی سی لاہور کا ڈیفنس روڈ اور گلاب دیوی ہسپتال کا تفصیلی دورہ، فیلڈ مانیٹرنگ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
1 ہفتہ ago
لاہور کی چار تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس کی مشترکہ ٹیموں کا کریک ڈاون
Related Articles
کمشنر لاہور مریم خان کا ڈی سی کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ راوی کے اہم پوائنٹس شاہدرہ، کالا خطائی روڈ اور ریلوے ٹریک روڈز ایریا کا دورہ
2 ہفتے ago
معاون خصوصی برائے انسداد پولیو عظمٰی کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی مشترکہ صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول پولیو جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago
کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی مون سون انتظامات اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و محکمہ اریگیشن کو ہدایات جاری
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کا زیرو پولیو ویژن یقینی بنایا جائے گا؛ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
2 ہفتے ago


