حکومت پنجاب نے ضلع لاہور میں 26 اگست کو مقامی تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت پنجاب نے ضلع لاہور میں 26 اگست کو مقامی تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور میں 26 اگست 2024 (پیر) (20 صفر المظفر) کو مقامی تعطیل ہوگی۔ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 981ویں سالانہ عرس مبارک کی مناسبت مقامی طور پرچھٹی ہوگی۔ یہ تعطیل صرف ضلعی سطح اور اس کے ماتحت دفاتر جو لاہور میں واقع ہے جن میں ایم سی ایل،ایل ڈی اے،واسا،ٹیپا،ضلعی انتظامیہ اور دیگر شہری ادارے شامل ہیں ۔اس نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے دفاتر، اس کے منسلک محکموں اور علاقائی دفاتر پر لاگو نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button