متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 356واں اجلاس چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمن کی زیر صدارت منعقد،سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی بریفنگ

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 356واں اجلاس چیئر مین بورڈ سید عطاء الرحمن کی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے بریفنگ دی،اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران سمیت بریگیڈیر(ر)اختر نواز جنجوعہ،ڈاکٹر جویریہ غضنفرسہر وردی،سہیل احمد رضا،ڈاکٹر ہری لال بھاگیہ،کرشن لال،سردارپرتاب سنگھ،منمیت کور،سردار بھگت سنگھ کے علاوہ ، بورڈ افسران میں ڈائریکٹر لیگل عظمی شہزادی،کنٹرولراکاونٹس عدیل احمد،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان ،ڈپٹی سیکرٹری ارمان جلال ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر ودیگر بورڈ افسران نےشرکت کی ۔ چیئرمین بورڈ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرسٹ لینڈ اور پراپرٹیز سے بہتر منافع کمانے کے لیے طے شدہ قوانین کے مطابق ڈویلپمنٹ /لیزکے لیے دیا جا ئے گا جسکے لیے لینڈ پراپرٹی بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ وقف پراپرٹیزپر قبضہ کرنا سنگین جرم ہےجبکہ قابضین اور سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ چیئرمین بورڈنے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت، اصل حالت میں بحالی اور تزئین وآرائش کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری بورڈ نے ممبران کو بتایا کہ چیئرمین کی ہدایات کے مطابق بورڈ کی آمدن بڑھانےاور ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے متعلقہ اضلاع سےرپورٹس متواتر حاصل کی جا رہی ہیں ۔یاتریوں کی سہولت کے لیے کٹاس راج میں رہائش کمپلیکس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔اجلاس میں 6ایکس ایجنڈا آ ئٹم سمیت 38ایجنڈے پیش کیے گئے ۔اجلاس میں فنانشل بجٹ برائے مالی سال 2024 -2025 کی منظوری دی گئی جو حتمی منظوری کے لیے منسٹری کو بھیجا جائے گا ،اجلاس میں قبضہ گروپوں کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے لیے ہیوی مشنیری خریدنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی کے تحفظ ،تزئین وآرائش،گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد میں الیکٹرک سسٹم کی تنصیب اور گورو دوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور ،گورو دواروہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں کمروں کی تعمیر کے حوالے سے ایجنڈا کی منظوری کے لیے پیش کیے گئے ۔ انو سٹمنٹ ایڈوائزری کمیٹی ،سروس رولز میں ترمیم ،مفتی عبد الشکور ڈیٹا سنٹر کے لیے آئی ٹی کی پوسٹ سمیت مختلف امور کے ایجنڈ آ ئٹم منظوری کے لیے بورڈ کے سامنے پیش کیے گئے ۔اجلاس میں ممبران نے بورڈ کی کارکردگی کو سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button