کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان اور آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر گردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے پیر احمد شاہ، مانوالہ، شاہکوٹ، مانگٹانوالہ روڈز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، میونسپل، حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے گوردوارہ جنم استھان میں ارداس میں شمولیت اختیار کی، سکھ رہنماٶں کی جانب سے کمشنر لاہور مریم خان اور آر پی او اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران کو سروپے بھی پہنائے گئے، سکھ رہنماؤں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جنم دن کے موقع پر بہترین انتظامات کیے ہیں، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات آج رات بھوگ کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں 5 ہزار سے زاٸد افسران و اہلکاران یاتریوں کی خدمت پر مامور ہیں، انہوں نے کہا کہ گوردوارہ میں ہسپتال سمیت فسیلیٹیشن ڈیسک کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بھارت سے سینکڑوں سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شریک ہیں، سکھ یاتریوں کی رہائش اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور 3 کنٹرول رومز قائم ہیں جبکہ صفائی و کھانے کے بہترین انتظامات ہیں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر جنم دن کی تقریبات کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ہزاروں سکھ یاتری جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب میں موجود ہیں، بابا گورونانک دیو جی کا ہر مذہب اور ہر مسالک عزت کرتا ہے۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
3 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
4 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
4 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
5 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
2 ہفتے ago




