تھیم پارک کے 34 بلاک کلیر ہیں، ایک دو جگہ پر سیوریج کا پانی کھڑا ہے،کمشنر لاہور مریم خان

وزیراعلٰی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور مریم خان نے تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ایم ڈی واسا غفران احمد، ایڈیشنل کمشنر محمد اکبر، اے سی رائے ونڈ محمد ذوہیب و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور کے دورے کے دوران تھیم پارک سوسائٹی مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب شکریے کے نعرے لگائے نہایت مطمئن تھے، انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب، افسران اور تمام محکموں کے شکرگزار ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ سوسائٹی کلیئر، آمدورفت نارمل، آبادی اپنے گھروں میں لوٹ چکی ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ تھیم پارک کے 34 بلاک کلیر ہیں، ایک دو جگہ پر سیوریج کا پانی کھڑا ہے۔ کمشنر لاہور نے سوسائٹی مکینوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت پنجاب پر اعتماد کیا اور ہم سرخرو ہوئے. انہوں نے کہا کہ سوسائٹی دریا بیڈ سے بھی نیچی ہے، سیوریج واٹرکو نکالنے کا عمل بھی جاری ہے اور مستقل سٹریٹیجی بنائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا سوسائٹی رہائشیوں کے دیگر مسائل حل کیلئے پلاننگ کررہا ہے، تھیم پارک میں کلیننگ، سویپنگ اور ڈینگی و جراثیم کش سپرے جاری ہے، صفائی ورکرز صفائی، کچرا و کیچڑ اٹھانے کیلیے مشینری کے ساتھ شفٹوں میں کام کررہی ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت تھی ہر مکین کی مکمل بحالی تک حکومت پنجاب انکے ساتھ کھڑی رہیگی، ان شاء اللہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تھیم پارک کے مستقل حل کیلئے بھی پلاننگ کی جائیگی۔

جواب دیں

Back to top button