کمشنر لاہور مریم خان کا لاہور تبلیغی اجتماع انتظامات جائزہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ رائے ونڈ مرکز کا دورہ

کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور تبلیغی اجتماع انتظامات جائزہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ رائے ونڈ مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تبلیغی اجتماع کے لئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ اور بریفنگ لی۔ ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع کیلئے 10بستروں پر مشتمل ہسپتال اور 6میڈیکل ڈسپینسریز قائم کی گئیں ہیں، سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیلئے پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز تعینات ہیں۔کمشنر لاہورمریم خان نے منتظمین اجتماع سے ملاقات کی، منتظمین تبلیغی اجتماع نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے میونسپل و سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کاپہلا مرحلہ آج 6نومبر سے شروع ہو رہا ہے جو 9نومبر 2025 تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ آج سے تبلیغی اجتماع شروع ہو گیا ہے میونسپل و دیگر انتظامات مکمل ہیں، اضافی سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے ہیں، انتظامیہ اور منتظمین میں مکمل رابطہ ہے۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، اے سی رائے ونڈ ذوہیب ممتاز، ایل ڈبلیو ایم سی، لیپارک، ریسکیو 1122 واسا و پولیس و دیگر افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button