*پاکستان کا امن، کھیلوں اور معیشت کی سرگرمیاں پھر واپس لوٹ آئیں ہیں، بلال یاسین*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شائقین کرکٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں، آج کے میچ میں پاکستانیوں کی دُعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم فاتح بن کر قوم کی اُمیدوں پر پورا اترے گی،پاکستان کا امن، کھیلوں اور معیشت کی سرگرمیاں پھر واپس لوٹ آئی ہیں۔انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی امنگوں اور وعدوں کی تکمیل کرے گی،

جواب دیں

Back to top button