پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلٰی مریم نواز نے189 شہروں کا پلان طلب کر لیا،سیوریج، ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری

شہر بدلیں گے ۔۔۔ بدلے گا پنجاب

تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑےشہروں کےلئے سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیوریج اورڈرینج سسٹم میگا پلان کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب کرلیا۔سیوریج،واٹر ڈرینج،بارش کے پانی کے نکاس،گلیوں کی فرش بندی اوردیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اورڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔واٹر سٹوریج ٹینک سے ذخیرہ پانی کو آبپاشی اوردیگر مقاصد کیلئے استعمال کیاجائے گا۔ شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاقصاف پانی کو سیوریج لائن میں مکس ہونے سے بچانے کیلئے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا۔لہر صوبائی حلقے میں 30،30کلومیٹرروڈز کی تعمیروبحالی کی جائے گیپنجاب میں ماڈل ویلج بنانے کی تجویز کا جائزہ،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پرعملدر آمد کیلئے فوری اقدامات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبہ کے15کروڑ عوام مستفید ہوں گے۔سیوریج کاموثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے۔سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ سسٹم بنانے سے روڈز ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button