کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ڈویژنل اعلٰی سطحی ویڈیو لنک اجلاس میں رمضان بازار انتظامات۔شوگر سیل پوائنٹس۔تجاوزات خاتمہ ۔دیگر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ لاہور میں 18 شوگر سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔انتظامات مکمل ہیں۔ جبکہ لاہور میں 10ماڈل رمضان بازار قائم ہونگے۔ انتظامی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں۔پوری ڈویژن میں ضلعی سطح پر رمضان بازاروں کیلئے میونسپل انتظامات شیڈول کرلیے گئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی۔تجاوزات کا خاتمہ اور ایریاز کی بیوٹیفکیشن شامل ہیں۔ کی پرفارمینس انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہری خدمات کو مزید بہتر بنائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبداسلام عارف۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو۔اے ڈی سی قصور رانا موسی اور ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
کمشنر لاہور ڈویژن کو تمام اضلاع میں جاری تجاوزات خاتمہ پر تفصیلا بریفنگ دی گئی






