وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس،سی ای او سید زاہد عزیز اور چیئرمین زاہد اکرم کی موجودہ صورت حال اور ایکشن پلان پر بریفنگ

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں اہم اجلاس ہوا،سی ای او سید زاہد عزیز اور چیئرمین زاہد اکرم نے پنجاب میں صاف پانی کی موجودہ صورت حال اور ایکشن پلان پر بریفنگ دی،صوبہ بھر کے 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے زیر انتظام ہوں گے، صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر موسم گرما سے پہلے فلٹریشن پلانٹس فعال بنائے جائیں گے،موسم گرما سے پہلے پینے کے پانی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے واضح کیا کہ غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جا رہا ہے، فلٹریشن پلانٹس کو جدید طرز کی مطابق بحال کیا جائیگا، سی ای او صاف پانی اتھارٹی سید زاہد عزیز نے بتایا کہ علاقے کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر عوامی سہولت کے مطابق پالیسی ترتیب دی جارہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے نہر کے پانی کو عالمی معیار کے مطابق پینے کے قابل بنایا جاسکتا ہے، صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی فراہمی کو یقینی بنانے پر تیزی سے کام ہورہا ہے، صوبائی وزیر نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے درکار مختلف ماڈلز کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button