حکومت پنجاب نے انجمن تاجران پاکستان کے مطالبہ پر دکانوں کے کرائے و سرکاری اراضی کے ازسرنو تعین کے احکامات جاری کر دیئے،ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری

حکومت پنجاب نے انجمن تاجران پاکستان کے مطالبہ پر دکانوں کے کرائے کے ازسر نو تعین کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔بورڈ آف ریونیو کی طرف سے خصوصی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو انجمن تاجران پاکستان اور پنجاب کے نقطہ نظر کو حاصل کر کے کرایوں اور زمین کو قیمتوں کا ازسر نو تعین کرے گی۔کمیٹی کے چیئرمین متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہونگے۔جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اور دیہی علاقوں میں بلڈنگ ڈویژن کا ایکسیئن ممبر ہو گا۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے حکم پر اب تاجر نمائندوں کا ان پٹ بھی لیا جائے گا۔سرکاری دکانوں، اراضی کی نیلامی کےمعاملے میں بھی یہ تاجروں کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہے۔بورڈ آف ریونیو کے سرکلر کے مطابق نعیم میر، صدر، انجمن تاجران پاکستان اور انجمن تاجران پنجاب کے دیگر وفود نے سینئر ممبر، بورڈ آف ریونیو، پنجاب اور ممبر (کالونیز)، بورڈ آف ریونیو، پنجاب سے ملاقات کی اور اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ کرایہ کا تعین ضلعی کمیٹی کے مطابق نہیں کیا گیا اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے مناسب طریقے سے تعین نہیں کیا گیا۔ کرایہ لہذا، اس کا اندازہ مارکیٹ کے آس پاس کے کرایہ کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔

انجمن تاجران کی درخواست پر غور کیا گیا ہے اور یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ریاستی اراضی کے تحت دکانوں کے کرایہ کا تعین کرنے سے پہلے انجمن تاجران کا نقطہ نظر بھی حاصل کیا جائے۔ ڈپٹی سیکرٹری (کالونیز-I) بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنرز کو سرکلر جاری کیا گیا ہے۔انجمن تاجران پاکستان کے صدر نعیم میر نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ

انجمن تاجران کے نمائندگان کا فیڈ بیک دکانوں کے کرائے کے تعین میں شامل کیا جائے گا۔دکانوں کے کرائے کا ازسر نو تعین کرنے میں حکومت اور تاجر کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button