رمضان سہولت بازاروں کی تیاریاں کے حوالے سے ڈی سی لاہور کی ہدایات پر انتظامات جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے سبزہ زار ماڈل بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا. اے سی رائیونڈ زوہیب ممتاز کی زیر صدارت ماڈل بازار انتظامات پر اجلاس ہوا اور اجلاس میں آڑھتیوں سے مشاورت ہوئی. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی نے ماڈل بازاروں میں اسٹالز لگانے پر اتفاق کیا.

اے سی علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود سہولت بازاروں میں اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم کا اظہار کیا. انہوں نے ماڈل بازاروں کا دورہ بھی کیا. اے سی شالیمار محمد ثاقب ترازی نے بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی سے ملاقات کی. اے سی ماڈل ٹاؤن عبدالباسط صدیقی نے کہا کہ وحدت روڈ ماڈل بازار میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے.






