کمشنر لاہور زید بن مقصود نے وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت شادمان اور پونچھ روڈ پر قائم ماڈل ریڑھی بازاروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور، سی ای او ایم سی ایل اور متعلقہ اے سیز بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے تمام دکانوں کا دورہ کیا اور صفائی، پھل و سبزیوں کے معیار، بازار سیکیورٹی اور ریٹ لسٹ آویزگی و دیگر ایس اوپیز کو چیک کیا۔

ایم او آر ایم سی ایل اور مارکیٹ کمیٹی افسران نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے پھلوں اور سبزیوں کے درجوں کے مطابق ریٹ لسٹ میں ریڑھی پر موجود درجے کی قیمت کو مارک کرنے کی ہدایت کی۔ ماڈل ریڑھی بازاروں میں دکانداروں کو اضافی اجناس رکھنے کیلئے بھی یکساں پیمانے پر طریقہ کار اپنایا جائے۔ انہوں نے ماڈل ریڑھی بازاروں میں شہریوں سے خصوصی ملاقات کی، شہریوں و صارفین نے ماڈل ریڑھی بازاروں میں معیار و قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔






