کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے پولیو مہم، مین ہولز کور، ڈاگ بائٹ، تجاوزات، پٹرول پمپس پبلک واش رومز، صفائی سہولیات فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے کمشنر لاہور کو آگاہ کیا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم میں تمام اہداف کا حصول یقینی بنایا گیا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سیز ہسپتالوں میں ادویات دستیابی و فراہمی کو چیک کرائیں اور سرٹیفکیٹ دیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی تمام شہروں میں ”باقاعدہ،یکساں صفائی معیار“ ہدایات واضح ہیں، صفائی ورکرز کی حاضری پوری ہے کافی نہیں ہے بلکہ صفائی کا سو فیصد و روزانہ ہونا اصل ہدف ہے، ہر رورل ایریا میں صفائی شیڈول آویزاں کریں اور شہریوں سے فیڈ بیک لیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انٹر چینج تا جنم استھان ننکانہ صاحب روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام فیچرز سے آراستہ کیا جائے۔ لاہور سمیت ڈویژن میں مین پٹرول پمپس پر ایکزیکٹو پبلک واش رومز فعال کیے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے کے پی آئیز کے ہر پوائنٹ پر فوکس کریں، پیچ ہولز کی مرمت بحالی کو یقینی بناکر مستقل فیچر بنائیں، انہوں نے کہا کہ لاہور اور تمام اضلاع میں نالوں کے ڈی سلٹنگ آپریشن جاری رہیں گے، نالوں کے گرد کنٹینرز رکھیں اور نالوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیجائے، نالوں پر واضح بورڈز آویزاں کریں کوڑا پھینکنے پر انتباہی/سزا نوٹس لکھیں۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ صفائی یقینی بنانے کیلئے مختص جگہوں کے علاوہ کوڑا پھینکنے پر باقاعدہ جرمانے بھی ہونگے جبکہ غیر اجازت شدہ جگہوں پر لٹرنگ، کوڑے کو آگ لگانے پر قانون کیمطابق جرمانے و سزائیں بھی ہونگی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
4 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
4 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
4 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
5 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
2 ہفتے ago




