صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے داتا دربار و بھاٹی چوک توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دربار کے سامنے موجودہ سڑک کے خاتمے اور نئی گذرگاہوں بارے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے داتا دربار احاطے کی توسیع اور بالمقابل اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے داتا دربار آنیوالے زائرین کی سہولت کیلئے راستوں کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ شدید ٹریفک دباؤ والے علاقے میں سڑکوں کی کشادگی اور خوبصورتی ناممکن لگتا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اندرون لاہور کی بحالی اور خوبصورتی کیلئے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ توسیعی منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں اور زائرین کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بھاٹی چوک سے ترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر محکمہ اوقاف، ایل ڈی اے، ایم سی ایل ، ٹریفک پولیس اور علاقہ عمائدین بھی ہمراہ تھے۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






