پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین ابراہیم طارق شفیع کیساتھ بورڈ ممبران کا زیر تعمیر ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کا دورہ۔۔۔۔۔

ایف ڈبلیو اوکے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل (ر)منصور چیمہ نے ترقیاتی کاموں پر بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔۔۔چیف ایگزیکٹو آفیسر تاثیر احمد، کرنل (ر) شہزاد خالد، محمد ریاض،آصف اشرف،جازب سعید سمیت کمپنی کے دیگر افسران موجود تھے۔چئیرمین بورڈ پنجاب کیٹل مارکیٹ کمپنی سمیت بورڈ ممبران نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔۔۔مویشی منڈی کے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، چیئرمین بورڈ ابراہیم طارق شفیع نے کہا کہ ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کا ترقیاتی کام 15 مئی تک مکمل کر لیا جائیگا۔ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کو جدید بنانے، اسٹیک ہولڈرز کیلئے سہولیات میں اضافہ کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

چیئرمین اور بورڈ ممبران نے زیر تعمیر سائٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ماڈل مویشی منڈی شاہ پور کانجراں لائیواسٹاک سیکٹر میں کلیدی کردار ادا کرئیگی۔بورڈ کے ممبران اور چیئرمین پی سی ایم ایم ڈی سی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔ پنجاب کیٹل کمپنی تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے مویشی پال کسانوں کی معاشی خوشحال کو بہتر بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔ماڈل مویشی منڈی شاہ پور کانجراں پنجاب کی دیگر مویشی منڈیوں کے لیے مثالی منڈی بنے جارہی ہے۔ پی سی ایم ایم ڈی سی کے بورڈ ممبران نے بیوپاریوں اور جانوروں کی فلاح و بہبود کیلئے فراہم کردہ سہولیات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔۔ابراہیم طارق شفیع نے کہا کہ ماڈل مویشی منڈی شاہ پور کانجراں سے مقامی مویشی پال حضرات کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔مویشی منڈی میں جدید انفراسٹرکچر اور بہتر ین سہولیات سے گوشت کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button