ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کی کھلی کچہری،سائلین کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری ریونیو سے متعلق کیسز کو حل کرنے کے لئے اقدامات

ڈی سی آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو سنا اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کھلی کچہری میں انکم سرٹیفکیٹس، ڈومیسائل، فرد کا اجراء، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر کیسز کو سنا۔ انہوں نے ریونیو سے متعلق کیسز کو سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی سی لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سائلین کے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

Back to top button