ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر شہر بھر میں صفائی مہم جاری ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بیگم کوٹ، دریائے راوی، اور شاہدرہ موڑ کا صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر و دیگر بھی ڈی سی لاہور ہے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شاہدرہ فیصل پارک میں جاری لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا.

اسسٹنٹ کمشنر راوی نے صفائی انتظامات پر بریفنگ دی کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہے. ڈی سی لاہور نے انتظامی افسران کو واضع ہدایات جاری کیں کہ گندگی کے پوائنٹس کی نشاندہی کے بعد صفائی کا عمل فی الفور شروع کروایا جائے اور کچرا ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تحصیل راوی سے جھگیوں کا انخلا جاری ہے اور خانہ بدوشوں کی متبادل جگہوں پر منتقلی کی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مویشیوں کو شہری آبادی سے دور منتقل کرنے کے اقدامات جاری رکھے جائیں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے اور شہر بھر میں بینرز، پوسٹرز، اور اسٹریمرز کے خلاف آپریشن کئے جائیں. انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کا عزم اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی سخت نگرانی کی جائے. انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی و شفافیت کے معیار کو برقرار رکھا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.





